Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in کھیل
0
آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے اپنے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد ریٹائر ہوں گی۔ 35 سالہ ہیلی نے 2010 میں بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 295 انٹرنیشنل میچز میں 7 ہزار سے زائد رنز بنائے، جبکہ وکٹوں کے پیچھے 275 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خاتون کرکٹر نے 2023 میں آسٹریلیا کی فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔ ایلیسا ہیلی آسٹریلیا کے فاسٹ بولر میچل اسٹارک کی اہلیہ بھی ہیں۔

اپنے ریٹائرمنٹ اعلان میں ایلیسا ہیلی نے کہا کہ "میں ملے جلے احساسات کے ساتھ بھارت کے ساتھ سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہی ہوں۔ میں ابھی بھی آسٹریلیا کے لیے کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں، لیکن مقابلے کے پہلو شاید کھو دیا ہے، اس لیے یہ ریٹائرمنٹ کا اچھا وقت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گی، لیکن ہوم گراؤنڈز پر بھارت کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔

 

Tags: #AlyssaHealy #AustraliaWomen #Cricket #Retirement #IndiaSeries #ایلیسا_ہیلی #آسٹریلیا_ویمن #کرکٹ #ریٹائرمنٹ #بھارت_سیریز
Previous Post

بگ بیش لیگ: سست بیٹنگ کرنے پر کپتان نے محمد رضوان کو میدان سے باہر بلا لیا

Next Post

سپر اسپیڈ سے نکل کر اب کسی ونڈر بوائے کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بیرسٹر گوہر کا حکومت پر وار

Next Post
سپر اسپیڈ سے نکل کر اب کسی ونڈر بوائے کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بیرسٹر گوہر کا حکومت پر وار

سپر اسپیڈ سے نکل کر اب کسی ونڈر بوائے کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بیرسٹر گوہر کا حکومت پر وار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم