ڈھاکا: افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی سے بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سے متعلق پوچھا گیا ایک سیدھا سا سوال بھی انہیں ناگوار گزر گیا۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران محمد نبی سے سوال کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے آئی پی ایل میں مستفیض الرحمان کو نکالنے کے معاملے پر ان کا کیا مؤقف ہے، جس پر وہ برہم دکھائی دیے۔
محمد نبی نے سوال کا براہِ راست جواب دینے کے بجائے کہا کہ میرا اس معاملے سے کیا تعلق ہے، سیاست سے میرا کیا لینا دینا۔
بعد ازاں انہوں نے بات مختصر کرتے ہوئے صرف اتنا کہا کہ مستفیض الرحمان ایک اچھے بولر ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی انتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکال دیا تھا۔

