Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، پی پی کا ایوان سے واک آؤٹ، پارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in پاکستان
0
صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، پی پی کا ایوان سے واک آؤٹ، پارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا

پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان ایوان سے باہر چلے گئے۔ اس موقع پر پی پی رہنما نوید قمر نے کہا کہ اس ایوان کی بنیادی ذمہ داری قانون سازی ہے، لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ حکومت نے ایسا آرڈیننس نافذ کیا گیا جس کی صدر مملکت نے منظوری نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے قانون کی کوئی آئینی حیثیت نہیں، اسی لیے ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ارکان ان کی بات سن لیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کے نوٹس میں ہے اور حکومت واضح کرتی ہے کہ جب تک صدر مملکت توثیق نہیں کریں گے، اس آرڈیننس کو نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس جاری ہونے پر پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی آئینی عمل اور طریقہ کار سے متعلق تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔

 

Tags: #قومی_اسمبلی #پیپلزپارٹی #اسپیشل_اکنامک_زونز #آرڈیننس #آصف_زرداری #بلاول_بھٹو #NationalAssembly #PPP #SpecialEconomicZones #Ordinance #AsifZardari #BilawalBhutto
Previous Post

سپر اسپیڈ سے نکل کر اب کسی ونڈر بوائے کی تلاش شروع کردی گئی ہے، بیرسٹر گوہر کا حکومت پر وار

Next Post

بی پی ایل: افغان کرکٹر محمد نبی بنگلادیشی بولر مستفیض سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے

Next Post
بی پی ایل: افغان کرکٹر محمد نبی بنگلادیشی بولر مستفیض سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے

بی پی ایل: افغان کرکٹر محمد نبی بنگلادیشی بولر مستفیض سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم