حافظ آباد میں قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے مسقط سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق ملزم 23 سال سے قانون کی گرفت سے باہر تھا، جسے اب کامیاب کارروائی کے بعد حراست میں لیا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل آپریشن کیا گیا، جس کے دوران انٹرپول سے رابطہ کر کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے۔ ریڈ وارنٹ کی بنیاد پر عمان کے دارالحکومت مسقط میں کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پاکستان منتقل کیا جائے گا تاکہ اسے عدالت کے روبرو پیش کیا جا سکے۔

