Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملائیشیا اور انڈونیشیا نے خواتین اور بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر بنانیوالے ’Grok‘کو بلاک کردیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in بین الاقوامی
0
ملائیشیا اور انڈونیشیا نے خواتین اور بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر بنانیوالے ’Grok‘کو بلاک کردیا

ملائیشیا اور انڈونیشیا نے بغیر اجازت خواتین اور بچوں کی غیر اخلاقی تصاویر بنانے کے معاملے پر ایلون مسک کے اے آئی پلیٹ فارم ’گروک‘ چیٹ بوٹ کو بلاک کر دیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں میڈیا واچ ڈاگ ادارے ’آف کام‘ نے بھی خواتین اور بچوں کی جنسی نوعیت کی تصاویر بنانے کے معاملے پر ’گروک‘ کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آف کام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے باقاعدہ طور پر وضاحت طلب کی ہے کہ برطانوی صارفین، بالخصوص خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے کون سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

برطانیہ کے متعدد وزرا اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر آف کام نے ایکس پر پابندی کی سفارش کی تو وہ اس کی مکمل حمایت کریں گے۔

اس سے قبل برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر بھی Grok کے استعمال کو قابلِ نفرت اور شرمناک قرار دے چکے ہیں، جس کے بعد معاملے نے مزید سنگینی اختیار کر لی ہے۔

 

Tags: #ملائیشیا #انڈونیشیا #ایلون_مسک #گروک #مصنوعی_ذہانت #غیر_اخلاقی_مواد #خواتین_اور_بچے #آف_کام #برطانیہ #ایکس #Malaysia #Indonesia #ElonMusk #Grok #ArtificialIntelligence #Ofcom #UK #X #OnlineSafety
Previous Post

حافظ آباد میں قتل کا اشتہاری ملزم انٹرپول کےذریعے مسقط سے 23 سال بعد گرفتار

Next Post

کراچی: شادی میں فائرنگ سے بچے سمیت 6 افراد زخمی

Next Post
کراچی: شادی میں فائرنگ سے بچے سمیت 6 افراد زخمی

کراچی: شادی میں فائرنگ سے بچے سمیت 6 افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم