کراچی کے علاقے بھینس کالونی نمبر 7 میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے 10 سالہ بچے سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں اچانک فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ہوائی فائرنگ جیسے واقعات انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہیں، شہری اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں سے اجتناب کریں۔

