Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ معاہدے پر اتفاق

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ معاہدے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس کا باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے یو اے ای کے ڈی جی کسٹمز و پورٹ سیکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاک یو اے ای تعلقات، باہمی تعاون اور امیگریشن کے عمل کو مزید آسان بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس کا باضابطہ معاہدہ کیا جائے گا۔ اس نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ بنیادوں پر کیا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے میں پائلٹ منصوبے کا آغاز کراچی سے ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے تحت مسافروں کی امیگریشن اور کلیئرنس پاکستان میں ہی مکمل ہوگی، جس کے بعد مسافروں کو یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسافر ڈومیسٹک مسافروں کی طرح سیدھا ایئرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے، جس سے سفر میں سہولت، وقت کی بچت اور مجموعی طور پر بہتر سفری تجربہ میسر آئے گا۔

اعلامیے کے مطابق پائلٹ منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ممالک کے حکام رابطہ کاری جاری رکھیں گے، جبکہ پائلٹ پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد اس نظام کو مرحلہ وار مزید مقامات تک توسیع دی جائے گی۔

یو اے ای وفد نے اس اقدام کو عوام کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

 

Tags: #پاکستان #یو_اے_ای #پری_امیگریشن_کلیئرنس #محسن_نقوی #سفر_میں_آسانی #بین_الملکی_تعاون #Pakistan #UAE #PreImmigrationClearance #TravelFacilitation #BilateralRelations
Previous Post

واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ، کیسے بچا جائے؟

Next Post

کراچی سے ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ

Next Post
کراچی سے ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی سے ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم