Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی سے ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in پاکستان
0
کراچی سے ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ

کراچی: شہر میں ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

کے ایم سی حکام کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو متبادل نظام تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں واٹر ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کیا جائے اور شہریوں کو لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد یہ ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر پائپ لائن کے ذریعے پانی فراہم کیا جا سکے۔

میئر کراچی کے مطابق واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، تاہم ہائیڈرنٹس کا کنٹریکٹ گزشتہ سال ختم ہوچکا ہے اور اب نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو ٹینکرز کے نظام سے نجات دلانا اولین ترجیح ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کراچی میں پانی کی کمی کو متبادل دنوں میں ہر علاقے کو پانی فراہم کرکے پورا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کوئی مستقل حل نہیں اور اس نظام کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

Tags: #کراچی #پانی_کا_مسئلہ #واٹر_کارپوریشن #مرتضیٰ_وہاب #واٹر_ہائیڈرنٹس #ٹینکر_مافیا #پانی_کی_فراہمی #Karachi #WaterCrisis #WaterCorporation #MurtazaWahab #WaterHydrants #TankerSystem #WaterSupply
Previous Post

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ معاہدے پر اتفاق

Next Post

اماراتی ٹرین سروس کا چند ماہ میں آغاز، 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کریگی

Next Post
اماراتی ٹرین سروس کا چند ماہ میں آغاز، 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کریگی

اماراتی ٹرین سروس کا چند ماہ میں آغاز، 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کریگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم