Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اماراتی ٹرین سروس کا چند ماہ میں آغاز، 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کریگی

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in بین الاقوامی, ٹیکنالوجی
0
اماراتی ٹرین سروس کا چند ماہ میں آغاز، 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کریگی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں اس سال قومی مسافر ریل نیٹ ورک “الاتحاد ریل” کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جو امارات کے 11 شہروں اور علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گا۔

یہ جدید ریل سروس ابوظبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ کے اہم شہروں کے ساتھ ساتھ ابوظبی اور شارجہ کے دور دراز علاقوں تک بھی سہولت فراہم کرے گی۔

الاتحاد ریل کے حکام کے مطابق ابوظبی کے مغربی علاقے الظفرہ اور شارجہ کے صحرائی علاقوں تک ریل سروس مسافروں کو پہنچائے گی۔ ابوظبی کے اہم اسٹیشنز میں السلع (سعودی عرب کی سرحد کے قریب)، الذہ (ساحلی شہر)، المرفأ (ساحلی علاقہ)، مدینۃ زاید (الظفرہ کا انتظامی مرکز)، مزیرعہ (لیوا اویسس کے قریب) شامل ہیں۔ شارجہ کے اسٹیشنز میں الفایہ (اندرونی صحرائی علاقہ) اور الذید (زرعی شہر) شامل ہیں۔

اس جدید ریل سروس میں انٹرنیٹ (وائی فائی)، موبائل چارجر اور 400 مسافروں کے لیے گنجائش جیسی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اتحاد ریل کے ذریعے شہروں کے درمیان سفر تیز، محفوظ اور ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

 

Tags: #ابوظبی #متحدہ_عرب_امارات #الاتحاد_ریل #ریل_سروس #ٹرانسپورٹ #شہری_سفر #UAE #AbuDhabi #EtihadRail #Transport #CityTravel #HighSpeedRail
Previous Post

کراچی سے ٹینکرز اور ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہم ختم کرنے کا فیصلہ

Next Post

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا

Next Post
پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا

پی سی بی نے ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے اشتہار جاری کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم