Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ، کیسے بچا جائے؟

Web Desk by Web Desk
جنوری 13, 2026
in ٹیکنالوجی
0
واٹس ایپ صارفین خبردار، ہائی جیکنگ خطرات میں اضافہ، کیسے بچا جائے؟

واٹس ایپ صارفین ہوشیار ہوجائیں کیونکہ واٹس ایپ اکاؤنٹس ہائی جیک ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے اس حوالے سے باضابطہ ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں 2026 کے دوران واٹس ایپ ہائی جیک مہم سے خبردار کیا گیا ہے۔ ایڈوائزری میں صارفین کو سائبر خطرات کے خلاف انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس تک غیرمجاز رسائی حاصل کرنے کے لیے سرگرم ہیں، جس میں خاص طور پر OTP فراڈ اسکیمز استعمال کی جا رہی ہیں۔ اس طریقہ کار کے ذریعے صارفین کو دھوکا دے کر ان کے اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل کیا جاتا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ اکاؤنٹ ہائی جیک ہونے کی صورت میں حملہ آور صارف کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جن میں کنٹیکٹ لسٹ، چیٹ ہسٹری، میڈیا فائلز اور ذاتی گفتگو شامل ہے۔ مزید یہ کہ متاثرہ صارف کی کنٹیکٹ لسٹ کو پیسے بٹورنے یا فراڈ پیغامات بھیجنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

ایڈوائزری میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ 6 ہندسوں پر مشتمل ایس ایم ایس ویری فکیشن کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ اسی طرح ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پن بھی کسی کو نہ بتایا جائے۔

حکام نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وائس کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے کسی بھی قسم کے کوڈز کسی صورت شیئر نہ کیے جائیں، کیونکہ یہی کوڈز اکاؤنٹ ہائی جیکنگ کا بنیادی ذریعہ بن رہے ہیں۔

 

Tags: #واٹس_ایپ #سائبر_سیکیورٹی #سائبر_خطرات #اکاؤنٹ_ہائی_جیک #این_سی_ای_آر_ٹی #ڈیجیٹل_سیکیورٹی #WhatsApp #CyberSecurity #AccountHacking #OnlineScam #DigitalSafety #NCERT
Previous Post

امریکا ایران کشیدگی: ٹرمپ کا ایران سے تجارت کرنیوالے ممالک پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

Next Post

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ معاہدے پر اتفاق

Next Post
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ معاہدے پر اتفاق

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ’پری امیگریشن کلیئرنس‘ معاہدے پر اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم