امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے محب وطن لوگ احتجاج جاری رکھیں، مدد پہنچ رہی ہے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے محب وطن لوگ احتجاج جاری رکھیں اور اپنے اداروں پر قبضہ کرلیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ قاتلوں اور ظلم کرنے والوں کے نام یاد رکھیں، انہیں اس کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ اپنی تمام ملاقاتیں اس وقت تک منسوخ کردی ہیں جب تک مظاہرین کا قتل عام بند نہیں کیا جاتا۔
ٹرمپ نے اپنے پیغام کے اختتام پر لکھا کہ مدد پہنچ رہی ہے۔

