Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

زرداری، نواز شریف اور عمران خان سمیت اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 14, 2026
in پاکستان, تجارت
0
زرداری، نواز شریف اور عمران خان سمیت اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

 

خیبرپختونخوا حکومت نے اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا

خیبرپختونخوا حکومت نے صدر آصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فخر جہاں نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ سیاسی و قومی شخصیات کے ناموں پر مشتمل فینسی اور یونیک نمبر پلیٹس کی نیلامی 27 جنوری کو نشتر ہال پشاور میں منعقد کی جائے گی۔

فخر جہاں کے مطابق فینسی نمبر پلیٹس کی بولی کا آغاز 10 لاکھ روپے سے ہوگا اور سب سے زیادہ بولی دینے والے کو اپنی پسندیدہ سیاسی یا قومی شخصیت کے نام کی نمبر پلیٹ دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار دیگر قومی قیادت، معروف شخصیات، علاقوں اور اقوام کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلامی میں شامل کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ نیلامی کے عمل میں گاڑی مالکان بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اس اقدام سے قومی خزانے کو نمایاں فائدہ پہنچے گا۔ شہریوں نے یونیک نمبر پلیٹس کے حصول کے لیے دستک ایپ کے ذریعے درخواستیں دینا شروع کر دی ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبرپختونخوا نے فینسی نمبر پلیٹس کی نیلامی سے متعلق باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا ہے، اور نیلامی میں شرکت کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔

Tags: #خیبرپختونخوا #KP #نمبرپلیٹس #FancyPlates #نیلامی #Auction #سیاسیشخصیات #PoliticalFigures #آصفزرداری #نوازشریف #PTI #پاکستان #Pakistan #UniquePlates
Previous Post

ارچنا پورن میں نایاب بیماری کی تشخیص، مرض سے متعلق ڈاکٹروں کا حیران کن انکشاف

Next Post

یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ٹیکس یا انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ

Next Post
یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ٹیکس یا انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ

یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ٹیکس یا انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم