Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ٹیکس یا انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 14, 2026
in پاکستان, تجارت
0
یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ٹیکس یا انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب: ٹیکس اور انرجی قیمتیں حقیقی مسائل ہیں، اصلاحات سے معیشت مستحکم ہوگی

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں اور ہمیں تسلیم کرنا چاہیے کہ ٹیکس زیادہ ہے یا انرجی کی قیمتیں زیادہ ہیں، یہ حقیقی مسائل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس پالیسی اب وزارت خزانہ کے پاس ہے جبکہ ایف بی آر کا کام صرف ٹیکس محصولات جمع کرنا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال 38 ارب ڈالر کے ترسیلات زر موصول ہوئے اور رواں سال یہ تعداد 41 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیرف شعبے میں بڑے اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں اور ہمیں ڈیوٹیز کو معقول بنانا ہوگا تاکہ کاروباری لاگت کم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ غیربینکنگ افراد کو باقاعدہ مالیاتی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے اور برآمدات پر مبنی معیشت کی طرف جانے کے لیے ٹیرف کو ریشنلائز کرنا ناگزیر ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ رواں سال جون تک تمام حکومتی ادائیگیاں ڈیجیٹل چینلز پر منتقل ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات سے ہی ترقی ممکن ہے اور ان کا مقصد ملکی خزانے پر بوجھ کو کم کرنا اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ ٹیرف میں کمی سے پاکستان کی برآمدات اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ پہلی بار ٹیرف اصلاحات کے ذریعے خام مال پر ڈیوٹیز کم کی گئی ہیں، اور موجودہ معاشی اصلاحات پاکستان کے لیے ایسٹ ایشیا موومنٹ ثابت ہوسکتی ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں مقامی سرمایہ کاروں نے حصہ لیا اور 24 ادارے نجکاری کمیشن کے حوالے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری اداروں میں ہر سال تقریباً ایک ہزار ارب روپے ضائع ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں یوٹیلیٹی اسٹورز، پی ڈبلیو ڈی اور پاسکو کو بند کیا گیا کیونکہ ان اداروں کو دی گئی سبسڈی میں کرپشن ہو رہی تھی۔

Tags: #پاکستان #Pakistan #محمداورنگزیب #FinanceMinister #معاشیاصلاحات #EconomicReforms #ٹیرفاصلاحات #TariffReforms #برآمدات #Exports #معیشت #Economy #ٹیکس #Taxes #انرجی #Energy
Previous Post

زرداری، نواز شریف اور عمران خان سمیت اہم سیاسی شخصیات کے ناموں پر نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ

Next Post

ای سی سی نے دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی

Next Post
ای سی سی نے دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی

ای سی سی نے دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم