Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ای سی سی نے دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی

Web Desk by Web Desk
جنوری 14, 2026
in پاکستان
0
ای سی سی نے دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی

ای سی سی نے دفاعی منصوبوں اور دیگر اہم پروگرامز کے لیے گرانٹس کی منظوری دے دی

اسلام آباد: اقصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دفاعی منصوبوں کے لیے 5 ارب 8 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایس ڈی جی پروگرام کے لیے 2 ارب روپے، اسلام آباد میں آٹزم سینٹر کے لیے خصوصی بچوں کی ٹرانسپورٹ کے لیے 32 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔ آسان خدمت مرکز اسلام آباد کے قیام کے لیے 80 کروڑ روپے جبکہ ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی اور آئی ٹی منصوبوں کے لیے 3 ارب 70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

ایف بی آر کے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے لیے 3 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی اور ایشیا پیٹرولیم لمیٹڈ پائپ لائن پر مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے کمیٹی قائم کی گئی۔ علاوہ ازیں، فلم و ڈرامہ فنانس فنڈ کے لیے 70 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی اور ہدایت کی گئی کہ یہ فنڈز فلم اور ڈرامہ صنعت کے فروغ کے لیے شفاف طریقے سے خرچ کیے جائیں۔

Tags: #ای_سی_سی #ECC #پاکستان #Pakistan #دفاعی_منصوبے #DefenseProjects #گرانٹ #Grants #آئی_ٹی #ITProjects #ڈیجیٹل_کنیکٹیوٹی #DigitalConnectivity #فلم_اور_ڈرامہ #FilmDramaFund #معاشی_پلان #EconomicPlanning
Previous Post

یہ سچ ہے کہ کچھ فرمز ملک سے جارہی ہیں، ہمیں تسلیم کرنا چاہیے ٹیکس یا انرجی قیمت زیادہ ہے: وزیر خزانہ

Next Post

حکومت کا نئےکرنسی نوٹ متعارف کرانےکا فیصلہ، نئے ڈیزائن پر غورکیلئےکمیٹی تشکیل

Next Post
حکومت کا نئےکرنسی نوٹ متعارف کرانےکا فیصلہ، نئے ڈیزائن پر غورکیلئےکمیٹی تشکیل

حکومت کا نئےکرنسی نوٹ متعارف کرانےکا فیصلہ، نئے ڈیزائن پر غورکیلئےکمیٹی تشکیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم