Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حکومت کا نئےکرنسی نوٹ متعارف کرانےکا فیصلہ، نئے ڈیزائن پر غورکیلئےکمیٹی تشکیل

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in تجارت
0
حکومت کا نئےکرنسی نوٹ متعارف کرانےکا فیصلہ، نئے ڈیزائن پر غورکیلئےکمیٹی تشکیل

اسلام آباد: حکومت نے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملکی معیشت اور مالیاتی امور سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے جانے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے بعد وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر مزید غور و خوض کے لیے ایک خصوصی کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کو جدید اور عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کیا جا رہا ہے، تاکہ عالمی معیار کے مطابق سکیورٹی اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے بین الاقوامی سطح کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100، 500، 1000 اور 5000 روپے مالیت کے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن متعارف کروائے جائیں گے۔ نئے کرنسی نوٹوں میں پہلے کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور جدید سکیورٹی تھریڈ استعمال کیا جائے گا تاکہ جعل سازی اور نقلی نوٹوں کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

کابینہ کو یہ بھی بتایا گیا کہ نئے نوٹوں کے ڈیزائن میں پاکستان کی علاقائی اور جغرافیائی تنوع کو نمایاں کیا جائے گا، جب کہ ملکی تاریخی یادگاروں کو بھی ڈیزائن کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کی قومی ترقی میں شمولیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم سماجی موضوعات کو بھی کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن میں شامل کیا جائے گا۔

Tags: #نئے_کرنسی_نوٹ #حکومتی_فیصلہ #وفاقی_کابینہ #وزیراعظم #اسٹیٹ_بینک #پاکستان #NewCurrencyNotes #FederalCabinet #PrimeMinister #StateBankOfPakistan #Pakistan
Previous Post

ای سی سی نے دفاعی منصوبوں کیلئے 5 ارب 8کروڑ روپےکی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظورکرلی

Next Post

بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا: رکن بنگلادیشی کرکٹ بورڈ

Next Post
بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا: رکن بنگلادیشی کرکٹ بورڈ

بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا: رکن بنگلادیشی کرکٹ بورڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم