Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا: رکن بنگلادیشی کرکٹ بورڈ

Web Desk by Web Desk
جنوری 15, 2026
in کھیل
0
بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا: رکن بنگلادیشی کرکٹ بورڈ

ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی فنانس کمیٹی کے سربراہ نجم الحسین کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کی صورت میں بورڈ کو کسی قسم کا مالی نقصان نہیں ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم الحسین نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کے باوجود بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو براہِ راست کوئی مالی فائدہ حاصل نہیں ہوتا، اس لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے سے بورڈ کو نقصان کا سامنا نہیں ہوگا۔ تاہم ان کے مطابق اصل مالی نقصان کھلاڑیوں کو ہوگا کیونکہ انہیں میچ فیس کی مد میں ادائیگی نہیں ملے گی۔

نجم الحسین کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں عدم شرکت کی صورت میں کھلاڑیوں کو کسی قسم کا مالی ازالہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خراب کارکردگی کے باوجود بورڈ کھلاڑیوں پر کروڑوں ٹکہ خرچ کرتا ہے، مگر ہم نے کبھی کھلاڑیوں سے یہ نہیں کہا کہ وہ رقم واپس کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بورڈ ہی موجود نہ رہے تو کھلاڑیوں کا مستقبل کیسے محفوظ رہ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2027 تک بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ریونیو پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ 2022 میں آئی سی سی کی فنانس کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ ہو چکا تھا۔ تاہم ان کے مطابق مستقبل کے ورلڈکپس، دوطرفہ سیریز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس میں اس فیصلے کے اثرات پڑ سکتے ہیں۔

نجم الحسین نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ یہ ایک اہم سوال ہوگا کہ آیا دیگر ٹیمیں فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کے تحت بنگلا دیش کا دورہ کریں گی یا نہیں۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریلیز کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے میچز کو بھارت سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

Tags: #بنگلا_دیش_کرکٹ #ٹی_ٹوئنٹی_ورلڈکپ #آئی_سی_سی #بھارت #مستفیض_الرحمان #کرکٹ_نیوز #BangladeshCricket #T20WorldCup #ICC #CricketNews #India
Previous Post

حکومت کا نئےکرنسی نوٹ متعارف کرانےکا فیصلہ، نئے ڈیزائن پر غورکیلئےکمیٹی تشکیل

Next Post

امریکی امیگریشن ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک اور شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا

Next Post
امریکی امیگریشن ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک اور شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا

امریکی امیگریشن ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک اور شخص کو گولی مارکر زخمی کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم