Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فرانس: دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار اموات کی تعداد پیدائش سے زیادہ ہوگئی

Web Desk by Web Desk
جنوری 15, 2026
in بین الاقوامی
0
فرانس: دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار اموات کی تعداد پیدائش سے زیادہ ہوگئی

پیرس: فرانس میں دوسری جنگِ عظیم کے بعد پہلی بار ایک سال کے دوران اموات کی تعداد پیدائش سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں پیدائش اور اموات سے متعلق یہ اعداد و شمار قومی ادارہ برائے شماریات و معاشی مطالعات (INSEE) کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔

ادارے کے مطابق سال 2025 میں فرانس میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد ایک سال کے دوران ہونے والی اموات سے تقریباً 6 ہزار کم رہی، جو آبادیاتی لحاظ سے ایک اہم اور غیر معمولی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے دوران فرانس میں اندازاً 6 لاکھ 45 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی، جو سال 2024 کے مقابلے میں 2.1 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ سال 2024 میں فرانس میں تقریباً 6 لاکھ 60 ہزار بچوں کی پیدائش ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب رپورٹ کے مطابق سال 2025 میں اموات کی مجموعی تعداد تقریباً 6 لاکھ 51 ہزار رہی، جو 2024 کے مقابلے میں 1.5 فیصد زیادہ ہے۔ اموات میں اس اضافے کی بڑی وجہ سال کے آغاز میں پھیلنے والے شدید موسمی فلو کو قرار دیا گیا ہے، جس نے خاص طور پر بزرگ آبادی کو متاثر کیا۔

پیدائش اور اموات کے درمیان اس فرق کے باوجود فرانس کی مجموعی آبادی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ بیرونِ ملک سے ہونے والی ہجرت بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2026 تک فرانس کی مجموعی آبادی تقریباً 6 کروڑ 91 لاکھ نفوس تک پہنچ گئی، جن میں سے 6 کروڑ 68 لاکھ افراد میٹروپولیٹن فرانس میں جبکہ تقریباً 23 لاکھ افراد بیرونِ ملک علاقوں میں مقیم ہیں۔

تازہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق فرانس میں متوقع اوسط عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ خواتین کے لیے اوسط عمر بڑھ کر 85.9 سال جبکہ مردوں کے لیے 80.3 سال ہو گئی ہے، جو اب بھی یورپی یونین کی مجموعی اوسط سے زیادہ ہے۔

 

Tags: #فرانس #آبادی #پیدائش #اموات #آبادیاتی_تبدیلی #ہجرت #یورپ #France #Population #BirthRate #DeathRate #Demographics #Migration #Europe
Previous Post

سابق دورحکومت میں 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر شرح سود پردیےگئے: مصدق ملک

Next Post

امریکا نے حملہ کیا تو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائینگے، ایران کا مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام

Next Post
امریکا نے حملہ کیا تو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائینگے، ایران کا مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام

امریکا نے حملہ کیا تو امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائینگے، ایران کا مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی ممالک کو پیغام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم