Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی حملے کا خدشہ: یورپی ممالک کی اپنے شہریوں کو ایران سے فوری نکلنےکی ہدایت

Web Desk by Web Desk
جنوری 15, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکی حملے کا خدشہ: یورپی ممالک کی اپنے شہریوں کو ایران سے فوری نکلنےکی ہدایت

تہران: ایران میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں تقریباً 600 اطالوی شہری مقیم ہیں، جن میں اکثریت دارالحکومت تہران میں رہائش پذیر ہے۔ بیان میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایران سے فوراً انخلا یقینی بنائیں۔

پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر ایران چھوڑیں اور دستیاب تمام ذرائع نقل و حمل کا استعمال کریں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ایران سے اپنے تمام سفارتی عملے کو نکال لیا ہے جبکہ برطانوی سفیر کو بھی ملک سے واپس بلا لیا گیا ہے۔ جرمنی نے اپنے طیاروں کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ادھر تہران میں بھارتی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بھارتی شہری دستیاب نقل و حمل کے ذرائع استعمال کر کے ایران سے باہر نکلیں۔

 

Tags: #ایران #سکیورٹی #انخلا #اطالوی #پولینڈ #اسپین #برطانیہ #بھارت #جرمنی #Iran #Security #Evacuation #Italy #Poland #Spain #UK #India #Germany
Previous Post

دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ اپنے نام کرنیوالی اداکارہ جسکا نام بھی بیشتر افراد کو معلوم نہیں

Next Post

ایران میں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن مظاہرین پر تشدد جاری رہا تو سخت ردِعمل دیں گے: ٹرمپ کی ایک بار پھر تنبیہ

Next Post
ایران میں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن مظاہرین پر تشدد جاری رہا تو سخت ردِعمل دیں گے: ٹرمپ کی ایک بار پھر تنبیہ

ایران میں پھانسیوں کا کوئی منصوبہ نہیں لیکن مظاہرین پر تشدد جاری رہا تو سخت ردِعمل دیں گے: ٹرمپ کی ایک بار پھر تنبیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم