بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے آج ہونے والے میچ میں کھلاڑیوں نے بائیکاٹ کردیا، جس کے نتیجے میں میرپور ڈھاکا میں چٹوگرام رائیلز اور ناؤخلی ایکسپریس کا میچ شروع نہیں ہوسکا۔ دونوں ٹیمیں ٹاس کے لیے میچ کے وینیو پر موجود نہیں تھیں۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں نے یہ بائیکاٹ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر نظم السلام کے بیان کے بعد کیا۔ کرکٹرز نے تمام فارمیٹس کی کرکٹ کو بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی اور نظم السلام کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ ڈائریکٹر کے حالیہ بیان کے بعد بورڈ کے ساتھ تعاون ممکن نہیں رہا، اس لیے انہوں نے کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

