Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی نیا ریکارڈ بن گیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 16, 2026
in بین الاقوامی, کھیل
0
فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی نیا ریکارڈ بن گیا

فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی نیا ریکارڈ بن گیا۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے لیے فیفا کو مختلف میچوں کے ٹکٹس کی ریکارڈ 50 کروڑ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جو عالمی سطح پر فٹبال کی بے پناہ مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شائقین کی جانب سے سب سے زیادہ ڈیمانڈ 17 جون کو میامی میں ہونے والے کولمبیا اور پرتگال کے میچ کے لیے سامنے آئی ہے، جس کے ٹکٹس کے لیے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ یہ میگا ایونٹ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا، جس میں تاریخ میں پہلی بار 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر کی خطیر انعامی رقم دی جائے گی، جبکہ پچھلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کو 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر انعام کے طور پر ملے تھے، یوں اس بار انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، جو ٹورنامنٹ کی مالی اہمیت اور عالمی دلچسپی کو مزید بڑھا رہی ہے۔

Tags: #FIFAWorldCup #FIFAWorldCup2026 #WorldCup2026 #Football #Soccer #FIFANews #فیفا_ورلڈکپ #ورلڈکپ2026 #فٹبال #فیفا #کھیل_خبریں
Previous Post

بی پی ایل: کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ کردیا، ٹیمیں ٹاس کیلئے بھی نہ آسکیں

Next Post

انڈین اوپن بیڈمنٹن: مینز سنگل کا میچ پرندے کی بِیٹ گرنے کی وجہ سے روکنا پڑگیا

Next Post
انڈین اوپن بیڈمنٹن: مینز سنگل کا میچ پرندے کی بِیٹ گرنے کی وجہ سے روکنا پڑگیا

انڈین اوپن بیڈمنٹن: مینز سنگل کا میچ پرندے کی بِیٹ گرنے کی وجہ سے روکنا پڑگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم