Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

انڈین اوپن بیڈمنٹن: مینز سنگل کا میچ پرندے کی بِیٹ گرنے کی وجہ سے روکنا پڑگیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 16, 2026
in کھیل
0
انڈین اوپن بیڈمنٹن: مینز سنگل کا میچ پرندے کی بِیٹ گرنے کی وجہ سے روکنا پڑگیا

 

اولمپکس 2036 کی میزبانی کے خواہشمند بھارت کی میزبانی کا پول انڈین اوپن بیڈمنٹن میں کھل گیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری انڈین اوپن بیڈمنٹن کے دوران مینز سنگلز کا میچ اس وقت رک گیا جب کورٹ پر پرندے کی بیٹ آ گری، جس کے باعث کھیل کچھ دیر کے لیے معطل کرنا پڑا۔

اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں جاری اس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کو پرندے کی بیٹ گرنے کے واقعات کے باعث دو مرتبہ روکنا پڑا، جس نے ایونٹ کے انتظامات اور حفاظتی انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے۔

دو روز قبل ڈنمارک کی ایک خاتون کھلاڑی نے بھی ایونٹ کے دوران غیر صحت مند ماحول کی نشاندہی کی تھی اور فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز ایونٹ کے اسٹیڈیم میں بندر کی موجودگی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس پر صارفین نے انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کے معروف کھلاڑی آندریس اینٹونسن نے بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ایونٹ کے معیار اور میزبان ملک کے دعوؤں پر مزید سوالات اٹھ گئے ہیں۔

Tags: #IndianOpenBadminton #Olympics2036 #SportsNews #Badminton #انڈین_اوپن #اولمپکس2036 #بیڈمنٹن #کھیل_خبریں
Previous Post

فیفا ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی نیا ریکارڈ بن گیا

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادی کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم