Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے: چینی مندوب

Web Desk by Web Desk
جنوری 16, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے: چینی مندوب

 

سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری طور پر ترک کرے، اور چین دنیا کو جنگل کے قانون کی طرف دھکیلنے کی مخالفت کرتا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی مندوب نے کہا کہ امریکا مسلسل ایران کو طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دے رہا ہے، جس کے باعث مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے کیونکہ چین ایسے کسی بھی طرز عمل کا مخالف ہے جو عالمی نظام کو جنگل کے قانون کی طرف لے جائے۔

چینی مندوب نے مزید کہا کہ چین کسی بھی ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا ہے، اور چاہتا ہے کہ تمام مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق نکالا جائے۔

چینی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران ایک خودمختار ملک ہے اور ایرانی عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک گفتگو بھی کی، جس میں انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ایرانی حکومت اور عوام متحد رہیں گے اور موجودہ مشکلات پر قابو پا لیں گے۔

Tags: #China #Iran #UNSecurityCouncil #MiddleEast #Diplomacy #چین #ایران #سلامتی_کونسل #عالمی_سیاست #سفارتکاری
Previous Post

صدر ٹرمپ عمل پر یقین رکھتے ہیں، قتل عام بند نہ ہوا تو مختلف آپشنز پر غور ہوگا: امریکی مندوب کا ایران کو سخت پیغام

Next Post

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھادی، عوام ریلیف سے محروم

Next Post
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھادی، عوام ریلیف سے محروم

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی بڑھادی، عوام ریلیف سے محروم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم