Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

18سالہ شادی ختم ہونے کے بعد بھارتی اداکار دھنوش کی ساتھی اداکارہ سے شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

Web Desk by Web Desk
جنوری 17, 2026
in شوبز
0
18سالہ شادی ختم ہونے کے بعد بھارتی اداکار دھنوش کی ساتھی اداکارہ سے شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

 

بالی وڈ: مرونال ٹھاکر اور دھنوش کی شادی کی افواہیں گرم

ممبئی: بھارتی میڈیا میں بالی وڈ اداکارہ مرونال ٹھاکر اور اداکار دھنوش کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئی ہیں۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق دونوں 14 فروری کو نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں، جس میں صرف قریبی اہل خانہ اور دوست شامل ہوں گے۔

تاہم اب تک نہ تو دونوں اداکاروں اور نہ ہی ان کی ٹیموں کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے۔ خبر اس لیے بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کہ دونوں نے اپنی ذاتی زندگی کو عوامی نظروں سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

چند ماہ قبل بھی افواہوں کا بازار گرم ہوا تھا کہ مرونال اور دھنوش رشتہ میں ہیں، لیکن مرونال نے واضح کیا تھا کہ دھنوش صرف ایک اچھے دوست ہیں۔ ان افواہوں کی ابتدا اس وقت ہوئی جب فلم سن آف سردار 2 کی اسکریننگ کے دوران ایک مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے اور سرگوشیاں کرتے دکھائی دیے۔ مزید برآں، مرونال نے دھنوش کی بہنوں کو انسٹاگرام پر فالو کرنا شروع کیا، جس نے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی۔

یاد رہے کہ سال 2022 میں اداکار دھنوش اور ان کی اہلیہ ایشوریا رجنی کانتھ نے شادی کے 18 سال بعد علیحدگی اختیار کی تھی۔

Tags: #مرونال_ٹھاکر #دھنوش #شادی #بالی_وڈ #BollywoodNews #CelebrityGossip
Previous Post

محسن نقوی نے پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ دیدیا

Next Post

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کمیٹی ارکان کی پروفائلنگ منظم ہراسانی ہے: دفتر خارجہ

Next Post
مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کمیٹی ارکان کی پروفائلنگ منظم ہراسانی ہے: دفتر خارجہ

مقبوضہ کشمیر میں علماء و مساجد کمیٹی ارکان کی پروفائلنگ منظم ہراسانی ہے: دفتر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم