افغان طالبان حکومت سفارتی چیلنجز کا سامنا، بین الاقوامی برادری افغان پناہ گزینوں سے گریزاں
کابل: افغانستان پر قابض طالبان رجیم کی سخت گیر پالیسیاں اور انتہا پسندانہ طرز حکمرانی کے باعث اسے بین الاقوامی سطح پر مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی برادری نے افغان پناہ گزینوں کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے، اور متعدد ممالک طالبان کے اقدامات کی شدید مذمت کر چکے ہیں۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق کئی ممالک نے غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری شروع کر دی ہے، جبکہ امریکہ نے بھی مزید افغان باشندوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق طالبان کی سخت گیر حکمرانی اور خواتین و اقلیتوں کے حقوق پر پابندیاں ان کی بین الاقوامی قبولیت کو محدود کر رہی ہیں۔
