Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر اتفاق

Web Desk by Web Desk
جنوری 17, 2026
in بین الاقوامی, پاکستان
0
بھارت کو اب کسی بھی ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچنا پڑے گا:محسن نقوی

 

اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیرداخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں امریکی وفد نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون، بارڈر مینجمنٹ، نارکوٹکس کنٹرول اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مستقبل میں ہر سطح پر تعاون مضبوط بنانے اور کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے، ایف سی اور نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر بات ہوئی اور بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی۔ امریکی تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فار ٹرانسفارمیشن کرائم اور اکیڈمی کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں بارڈر سکیورٹی اور کوسٹل گارڈز کو جدید امریکی آلات سے لیس کرنے پر بھی اتفاق ہوا، جس سے ان کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ ایف سی اور این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھانے میں امریکی تعاون کا خیرمقدم کیا جائے گا اور ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کو فعال کرنے کے لیے امریکی معاونت فائدہ مند ہوگی۔

قائم مقام امریکی سفیر نے وزارت داخلہ اور امریکی اداروں کے ساتھ جاری تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اشتراک بڑھانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، کمانڈنٹ ایف سی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈی جی نیشنل سائبر کرائمز، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، آئی جی اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

Tags: #Pakistan #USA #SecurityCooperation #FIA #CounterTerrorism #BorderManagement
Previous Post

افغان طالبان رجیم کو سفارتی محاذ پر مشکلات، عالمی برادری افغان پناہ گزینوں سے گریزاں

Next Post

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا خطاب، پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب پر زور

Next Post
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا خطاب، پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب پر زور

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا خطاب، پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم