لاہور: وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے ڈیجیٹل نیشن اور اسٹارٹ اپ نظام کے اقدامات کا اعلان کیا
لاہور: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر نگرانی اسٹارٹ اپ سسٹم کو نئی تقویت ملی ہے اور ڈیجیٹل نیشن سسٹم پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب لانے والا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے گزشتہ 4 سال میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کیے، جن میں 200 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں فعال ہیں اور 27 ہزار سے زائد ٹیکنالوجی پروفیشنلز کام کر رہے ہیں۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ایک ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ ہے، اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون پویلین کی بھی رونمائی کی گئی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کو آئی ٹی اور اسٹارٹ اپس کے شعبے میں عالمی سطح پر ممتاز مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

