Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا

Web Desk by Web Desk
جنوری 18, 2026
in بین الاقوامی
0
ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا

 

ایران کی چابہار بندرگاہ سے علیحدگی پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ہی ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جہاں اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے حکومت کے فیصلے کو خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دے دیا ہے۔

اس معاملے پر کانگریس پارٹی نے نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں واضح طور پر لکھا گیا کہ ’’نریندر مودی نے ایک بار پھر ٹرمپ کے آگے سرینڈر کر دیا‘‘۔ ویڈیو میں الزام عائد کیا گیا کہ مودی حکومت نے قومی مفادات کے بجائے امریکی دباؤ کے آگے جھکنے کو ترجیح دی۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ چابہار بندرگاہ کے معاہدے کو حکومت نے ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا تھا، تاہم اب اسی معاہدے کے تحت بندرگاہ کا کنٹرول چھوڑنے پر مودی حکومت مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ اپوزیشن کے مطابق یہ خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت امریکی دباؤ کے سامنے جھک گئی اور اس فیصلے سے بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

دوسری جانب امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت کو ایک اور بڑا سفارتی اور معاشی دھچکا لگا ہے، جس کے نتیجے میں بھارت نے ایران کی چابہار بندرگاہ سے عملی طور پر علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2024 میں بھارت نے ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت 10 سال کے لیے چابہار بندرگاہ کے انتظامی امور سنبھالے تھے، جسے خطے میں تجارتی اور اسٹریٹجک لحاظ سے انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا گیا تھا۔

امریکی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کے بعد بھارت نے معاہدے کے تحت ایران کو طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ادا کر دی، جس کے بعد اب ایران اس سرمائے کو بھارت کی شمولیت کے بغیر بندرگاہ کی سرگرمیوں اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق چابہار بندرگاہ سے علیحدگی بھارت کی خارجہ پالیسی کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان بن گئی ہے، جبکہ اپوزیشن اسے مودی حکومت کی کمزور سفارت کاری اور امریکی دباؤ کے سامنے پسپائی قرار دے رہی ہے۔

Tags: #چابہار_بندرگاہ #بھارت #ایران #نریندر_مودی #امریکی_پابندیاں #ChabaharPort #India #Iran #NarendraModi #USSsanctions
Previous Post

آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی

Next Post

امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا

Next Post
امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا

امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم