Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی

Web Desk by Web Desk
جنوری 18, 2026
in پاکستان
0
آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی

 

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین ایک وعدہ ہے، اگر اس وعدے کو توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے اور اس کے نتائج پورے نظام پر پڑیں گے۔

جامشورو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی غیرانسانی عمل ہے، جمہوری معاشروں میں اختلاف رائے کو دبانے کے بجائے برداشت کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لیے حکمرانی میں تمام قوموں کو حصہ دینا اور تمام زبانوں کا احترام کرنا ناگزیر ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مطالبہ کیا کہ ملک کی خارجہ پالیسی پارلیمنٹ کو بنانی چاہیے کیونکہ منتخب ایوان ہی عوام کی اصل نمائندگی کرتا ہے۔ انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے ایک جامع گول میز کانفرنس بلائی جائے تاکہ قومی سطح پر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔

محمود خان اچکزئی نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ آئین محض ایک کتاب نہیں بلکہ ریاست اور عوام کے درمیان ایک مقدس وعدہ ہے، اگر اس وعدے کی خلاف ورزی کی گئی تو نہ صرف سیاسی بلکہ معاشرتی رشتے بھی متاثر ہوں گے۔

بعد ازاں حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نظام میں موجود کھوٹے سکوں کو ہٹانے کے لیے ایک منظم تحریک چلانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا نظام برا نہیں ہے، مسئلہ یہ ہے کہ اسے درست طریقے سے چلانا نہیں چاہتے، اگر نیت درست ہو تو سب کچھ ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ملک کو چلانے کے لیے تمام قوموں اور طبقات کو مساوی حصہ دیا جائے تو یہ ملک بخوبی چل سکتا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے تجویز دی کہ تین دن پر مشتمل گول میز کانفرنس منعقد کی جائے، جس میں سب کی بات سنی جائے اور مل کر ملک کو درست سمت میں آگے بڑھایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی سیاست گالی گلوچ پر مبنی نہیں، وہ کسی کو گالی نہیں دیں گے بلکہ اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے ساتھ ان کا چند کپ چائے کے علاوہ کوئی ذاتی لین دین یا ادھار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف اور آصف زرداری آئیں گے تو وہ انہیں خوش دلی سے چائے پلائیں گے۔

Tags: #تحریک_تحفظ_آئین_پاکستان #محمود_خان_اچکزئی #اپوزیشن_لیڈر #آئین_پاکستان #سیاسی_بیان #PTAP #MahmoodKhanAchakzai #OppositionLeader #ConstitutionOfPakistan #PakistanPolitics
Previous Post

پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق

Next Post

ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا

Next Post
ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا

ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم