Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق

Web Desk by Web Desk
جنوری 18, 2026
in پاکستان
0
پاکستان اور امریکا کا دوطرفہ سکیورٹی تعاون و بارڈر مینجمنٹ میں اشتراک بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: امریکا اور پاکستان نے دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے شعبوں میں اشتراک مزید بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے بارڈر سکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر متعلقہ اداروں کو جدید امریکی آلات سے لیس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہفتے کے روز وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی سربراہی میں اعلیٰ سطح امریکی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات، دوطرفہ تعاون اور مشترکہ مفادات کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دوطرفہ سکیورٹی تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کے ضمن میں اشتراک کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ امریکی ادارے اینٹی ٹیررسٹ اسسٹنس پروگرام کے ساتھ جاری تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ کے ساتھ جاری تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ دونوں ممالک نے مستقبل میں ہر سطح پر پاک امریکا تعاون مضبوط بنانے کے لیے کوآرڈینیشن کے نظام کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات کے دوران ایف آئی اے، فیڈرل کانسٹیبلری اور سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کے لیے تربیتی پروگرامز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ امریکا کے تعاون سے ایف آئی اے میں سینٹر فار ٹرانس نیشنل کرائم اور اکیڈمی کے قیام کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، تاکہ تحقیقاتی اور تفتیشی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

ملاقات میں بارڈر سکیورٹی، کوسٹل گارڈز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید امریکی آلات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس کا مقصد سرحدی نگرانی، سمگلنگ کی روک تھام اور قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک جرائم میں ملوث افراد کی نشاندہی جدید سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے گی، جس سے بین الاقوامی جرائم کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی اور مؤثریت آئے گی۔

Tags: #پاک_امریکا_تعلقات #سکیورٹی_تعاون #بارڈر_مینجمنٹ #محسن_نقوی #ایف_آئی_اے #PakistanUSRelations #SecurityCooperation #BorderManagement #InteriorMinister #FIA
Previous Post

سری لنکن بیٹر نے انڈر 19 ورلڈکپ کی تاریخ کے سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

Next Post

آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی

Next Post
آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی

آئين ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے، اپوزيشن لیڈر محمود خان اچکزئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم