Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 18, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا

 

امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے معروف پروفیسر جیفری سیکس نے ایران میں ہونے والے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو جان بوجھ کر بدترین حالات سے دوچار کیا جا رہا ہے۔

پروفیسر جیفری سیکس نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران میں ایک غیر معمولی، پُرتشدد اور انتہائی سفاک کھیل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خریدا ہوا اور جانبدار مین اسٹریم امریکی میڈیا یہ تاثر دیتا ہے کہ ایرانی حکومت نے معیشت پر کنٹرول کھو دیا ہے، تاہم یہ حقیقت چھپا لی جاتی ہے کہ دراصل ایرانی معیشت کو تباہ کرنے والا خود امریکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح عوام سے جھوٹ بولا جاتا ہے اور یہ بیانیہ پھیلایا جاتا ہے کہ ایرانی حکومت اپنے عوام پر ظلم کر رہی ہے، جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

معروف امریکی پروفیسر نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کا اصل مقصد یہ ہے کہ ایرانی عوام کی زندگی کو جتنا ممکن ہو سکے بدتر بنایا جائے۔ ان کے مطابق ان تمام اقدامات کا حتمی ہدف ایران میں رجیم چینج ہے۔

دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر نے بھی مظاہروں کے دوران ہونے والی اموات اور نقصانات کا ذمہ دار امریکی صدر کو قرار دیا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

ادھر بین الاقوامی امور کے ماہر اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے پروفیسر جیفری سیکس کے بیان کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ایران کے حوالے سے مغربی میڈیا اتنا کمزور، جعلی اور خریدا ہوا ہو چکا ہے کہ وہ سچ بتانے سے انکار کر رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق جیفری سیکس جیسے معروف امریکی ماہر کا یہ مؤقف مغربی بیانیے کے لیے ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags: #ایران #امریکا #اسرائیل #جیفری_سیکس #فسادات #رجیم_چینج #Iran #USA #Israel #JeffreySachs #RegimeChange #MiddleEastPolitics
Previous Post

ایران کی چابہار پورٹ سے علیحدہ ہونے پر مودی کو اپنے ہی ملک میں تنقید کا سامنا

Next Post

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

Next Post
کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم