Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

Web Desk by Web Desk
جنوری 18, 2026
in پاکستان
0
کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

 

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی شدید آگ لگنے کے نتیجے میں ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا، جبکہ آگ کی شدت کے باعث گل پلازہ کے بعض حصے منہدم بھی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتے کی رات تقریباً سوا 10 بجے گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ بھڑکی، جو دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کی تیسری منزل تک پھیل گئی۔ آگ لگنے کے باعث گراؤنڈ فلور کی تمام دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں، جبکہ شدید تپش کے باعث فائر فائٹرز کو عمارت کے اندر داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے نتیجے میں ایک فائر فائٹر سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 20 افراد زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت فراز، کاشف، عامر اور شہروز کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حکام کے مطابق فائر فائٹر فرقان نائی کی لاش بھی ٹراما سینٹر منتقل کی گئی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے لیے 20 فائر ٹینڈرز اور 4 اسنارکلز کی مدد سے آپریشن جاری ہے، جبکہ پانی اور فوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ کے فائر ٹینڈرز بھی آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ ریسکیو آپریشن کے دوران فائر بریگیڈ کی سیڑھیاں ٹوٹنے سے دو افراد گر کر زخمی بھی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گل پلازہ میں ایک ہزار 200 سے زائد دکانیں قائم ہیں اور اطلاعات ہیں کہ کئی افراد اب بھی عمارت میں پھنسے ہو سکتے ہیں، تاہم عمارت کی صورتحال کے باعث اندر موجود افراد کی درست تعداد بتانا مشکل ہے۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق عمارت کے اندر ایک زوردار دھماکا ہوا، جس کے بعد آگ مزید شدت اختیار کر گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکا گیس لیکج کے باعث ہوا۔ ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ آگ کی شدت کے باعث عمارت کے پلرز کمزور ہو چکے ہیں اور چونکہ عمارت انتہائی پرانی ہے، اس لیے کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ موجود ہے۔

گل پلازہ تاجر ایسوسی ایشن کے صدر تنویر پاستا نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت سے تمام کسٹمرز نکل چکے تھے، تاہم وزیراعلیٰ سندھ یا میئر کراچی کی جانب سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف گورنر سندھ موقع پر آئے، جبکہ عمارت میں 1200 دکانیں موجود ہیں اور اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق آگ مصنوعی پھولوں کی ایک دکان سے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ میں پھیل گئی۔

گل پلازہ سے نکلنے والے ایک شخص نے بتایا کہ وہ گراؤنڈ فلور پر موجود مسجد کا دروازہ توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔ ایک ملازم نے کہا کہ ہر دکان میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا اور بہت بڑا نقصان ہو گیا ہے۔ ایک اور متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ آکسیجن کی کمی کے باعث سانس لینا دشوار ہو گیا تھا، متعدد افراد بے ہوش ہو گئے جبکہ کچھ لوگ جان بچانے کے لیے برابر والی عمارت پر چھلانگ لگا کر نیچے اترے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو آگ بجھانے کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔

انہوں نے واقعے کی فوری تحقیقات اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ ترجمان سندھ حکومت کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں اور کوشش ہے کہ آگ پر جلد از جلد قابو پا لیا جائے۔

Tags: #کراچی #گل_پلازہ #آتشزدگی #فائر_بریگیڈ #ریسکیو_آپریشن #سندھ_حکومت #KarachiFire #GulPlaza #FireIncident #Rescue1122 #SindhGovernment
Previous Post

امریکی پروفیسر نے ایران میں ہوئے حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرا دیا

Next Post

سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

Next Post
سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم