Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

Web Desk by Web Desk
جنوری 19, 2026
in پاکستان, تجارت
0
سانحہ گل پلازہ: ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی، لاپتا افراد کی تلاش جاری

 

کراچی کے گل پلازہ میں لگی آگ 33 گھنٹے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی، جبکہ سرچ آپریشن کے دوران مزید 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب لگی۔ گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی، خوفناک آتشزدگی کے باعث عمارت کے کئی حصے گر گئے۔

فائر فائٹرز نے 33 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا، جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد فائر فائٹرز پلازہ کے اندر داخل ہوئے اور جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران ایک بچے سمیت 3 افراد کے اعضا ملے، جنہیں سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

ہفتے کی رات سوا 10 بجے سے لوگ بے بسی کی تصویر بنے جلتی ہوئی عمارت کے باہر اپنے پیاروں کی راہ دیکھتے رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ سے لاپتہ افراد کے موبائل نمبرز حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ 20 سے زائد افراد کی لوکیشن گل پلازہ کی سامنے آئی ہے۔

پلازہ کی تیسری منزل پر پھنسے شخص کی موجودگی کے امکان پر ریسکیو آپریشن کیا گیا، تاہم کوئی شخص نہیں ملا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق کٹر کی مدد سے کھڑکیوں کو کاٹا جا رہا ہے جبکہ ہتھوڑوں کی مدد سے دیواریں بھی گرائی جا رہی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث عمارت کے پلرز کمزور ہو چکے ہیں، متعدد دراڑیں پڑ گئی ہیں اور عمارت انتہائی پرانی ہونے کے باعث گرنے کا خدشہ ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کر کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی۔

صدر مملکت نے گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ سندھ کو امدادی کاموں کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے شہید فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے اسے سول ایوارڈ کے لیے نامزد کرنے کا بھی کہا، جبکہ زخمیوں کی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ گل پلازہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 70 سے زائد لوگوں کا لاپتہ ہونا ایک بڑا المیہ ہے۔ کوئی نہیں چاہتا کہ آگ لگے اور کسی کا کاروبار تباہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے عوامل جاننا ضروری ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ جب تک نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا وہ متاثرین کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

میئر کراچی کا گل پلازہ کا دوبارہ دورہ
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گل پلازہ کا دوبارہ دورہ کیا اور جلنے والی عمارت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 65 کے قریب لوگ لاپتہ ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، جبکہ عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا، اس بارے میں وقت نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ افراد نے ان کی آمد پر احتجاج کیا اور نعرے لگائے، تاہم عوام کی تکلیف کو سمجھتے ہیں۔

الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کا یوم سوگ
صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ان کے مطابق دکاندار اور ان کے ورکرز تاحال عمارت میں موجود ہیں۔

الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ آج یوم سوگ منایا جائے گا، مارکیٹیں بند رکھی جائیں گی اور دکانداروں سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔

Previous Post

کراچی کے گل پلازہ میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی، کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا

Next Post

پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا

Next Post
پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا

پی ایس ایل 11 میں پلیئرز کی سلیکشن کیسے ہوگی؟ نئی تبدیلیوں کا اعلان کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم