Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے: رپورٹ

Web Desk by Web Desk
جنوری 19, 2026
in پاکستان
0
گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کی جگہ اور آگ سے نمٹنےکے انتظامات نہیں تھے: رپورٹ

 

کراچی کے گل پلازہ میں لگنے والی آگ سے متعلق حکام کی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گل پلازہ میں ہنگامی اخراج کے لیے کوئی مناسب راستہ موجود نہیں تھا۔ عمارت میں آگ سے نمٹنے کے لیے حفاظتی انتظامات بھی نہیں کیے گئے تھے، جبکہ تنگ داخلی اور خارجی راستوں کے باعث فائر فائٹنگ کے عمل میں شدید تکنیکی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کی تعمیر 1995 میں کی گئی تھی اور ابتدائی طور پر عمارت بیسمنٹ، گراؤنڈ اور پہلی منزل تک محدود تھی۔

حکام کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2003 تک مختلف اوقات میں عمارت میں مزید 3 فلورز تعمیر کیے گئے۔ عمارت میں اصل طور پر 500 دکانوں کی گنجائش تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دکانوں کی تعداد 500 سے بڑھ کر 1200 تک جا پہنچی تھی۔

کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ آگ کی شدت کے باعث عمارت کے کئی حصے بھی منہدم ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ ہفتے کی رات سوا 10 بجے کے قریب گل پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے تیسری منزل تک پھیل گئی۔

Tags: #GulPlazaFire #KarachiFire #گل_پلازہ #کراچی_آگ
Previous Post

گزشتہ سال کس قومی کھلاڑی کو کتنا کیش انعام ملا؟ تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

Next Post

پنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

Next Post
پنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

پنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے نوجوان جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم