راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں سکیورٹی گارڈ کے مبینہ تشدد سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کر کے ملزم سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان محمد وقار اپنی والدہ کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہولی فیملی اسپتال لایا تھا۔ واپسی کے دوران اسپتال کی پارکنگ میں کسی بات پر تنازع پیش آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے محمد وقار کو مُکے اور لاتیں ماریں، جس کے بعد وہ تشدد کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو روز قبل ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں پیش آیا تھا، جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

