جیکب آباد میں ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکاروں پر ایک بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق جیکب آباد کے تھانہ آر ڈی 52 کے ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کے خلاف زیادتی کا الزام سامنے آیا ہے۔
متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ایس ایچ او اور ہیڈ محرر سمیت 7 اہلکاروں نے اس کی پوتی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی ٹھل کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو الزامات کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔

