Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بی بی ایل: اسمتھ اور بابر کے درمیان رن نہ لینےکا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث

Web Desk by Web Desk
جنوری 19, 2026
in بین الاقوامی
0
بی بی ایل: اسمتھ اور بابر کے درمیان رن نہ لینےکا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث

 

بگ بیش لیگ میں آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم کے درمیان رن نہ لینے کا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیرِ بحث ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیو اسمتھ کے رویے سے بابر اعظم نے بے عزتی محسوس کی اور وہ غصے میں آ گئے۔ میچ ختم ہونے کے بعد سڈنی سکسرز کے بابر اعظم چینجنگ روم میں ہی رہے اور کسی سے نہیں ملے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں سڈنی تھنڈر کے کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک کے لیے بھی نہیں آئے۔ رپورٹ کے مطابق بابر اعظم نے خود کو ساتھی کھلاڑیوں سے الگ کر لیا تھا اور انہوں نے حیران کن غصے کا مظاہرہ کیا، جبکہ اس دوران کوچ نے بھی ان سے بات کرنے کی کوشش کی۔

آسٹریلوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسٹیو اسمتھ نے بابر اعظم کو دسویں اوور میں ہی بتا دیا تھا کہ وہ پاور سرج اوور کی پہلی گیند کھیلیں گے۔ اسٹیو اسمتھ نے اس اوور میں 32 رنز بنائے، تاہم بابر اعظم نے اس کارکردگی پر خوشی کا اظہار نہیں کیا۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر مارک وا نے بابر اعظم کی جانب سے آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری کو بیٹ مارنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں، اس کا اظہار نہ کریں کیونکہ یہ ٹیم کے ماحول کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔ مارک وا نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں بابر اعظم کہاں چلے گئے تھے، لیکن میچ کے بعد گراؤنڈ میں واپس نہ آنا اچھا نہیں لگا۔ ان کے مطابق بابر اعظم کو خوش ہونا چاہیے تھا کہ ٹیم کے لیے حکمتِ عملی کامیاب رہی۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان اور سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بھی بابر اعظم کو اس معاملے میں غلط قرار دیا۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ ٹیم اسپورٹ میں بعض اوقات ایسے فیصلے ہوتے ہیں جو کھلاڑی کو اچھے نہیں لگتے، لیکن ٹیم کے مفاد کو ترجیح دینی ہوتی ہے۔

ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ انہیں یہ سب دیکھ کر مایوسی ہوئی۔ ان کے مطابق بابر اعظم ایک کلاس پلیئر ہیں اور ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں، تاہم جس انداز میں وہ آؤٹ ہو کر باہر گئے، اس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے گراؤنڈ میں موجود بچوں کو ٹیم ورک اور اسپورٹس مین شپ کا کیا پیغام دیا۔

دوسری جانب بگ بیش لیگ کے نئے میچ سے قبل پری میچ گفتگو میں کمنٹیٹر ایشا گوہا نے اسٹیو اسمتھ سے سوال کیا کہ کیا ان کے اور بابر اعظم کے معاملات اب ٹھیک ہو گئے ہیں۔

اس پر اسٹیو اسمتھ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہوں نے آپس میں بات کر لی ہے، بابر اعظم نے اس رات اچھی بیٹنگ کی تھی اور دونوں کے درمیان گولف پر بھی گفتگو ہوئی، جو اسکرین پر دیکھی جا سکتی ہے۔

اسٹیو اسمتھ کا مزید کہنا تھا کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ اس میچ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

Tags: #BigBashLeague #SteveSmith #BabarAzam #بگ_بیش_لیگ #بابر_اعظم #اسٹیو_اسمتھ
Previous Post

جیکب آباد: ایس ایچ او سمیت 7 اہلکاروں کی بچی سے مبینہ زیادتی

Next Post

میئرکراچی کی 23گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ آمد، شہریوں کا احتجاج

Next Post
میئرکراچی کی 23گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ آمد، شہریوں کا احتجاج

میئرکراچی کی 23گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ آمد، شہریوں کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم