Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

میئرکراچی کی 23گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ آمد، شہریوں کا احتجاج

Web Desk by Web Desk
جنوری 19, 2026
in پاکستان
0
میئرکراچی کی 23گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ آمد، شہریوں کا احتجاج

 

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب 23 گھنٹے بعد آگ سے تباہ شدہ گل پلازہ پہنچ گئے۔ ان کی آمد پر شہریوں نے احتجاج کیا اور نعرے لگائے۔

میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے نعرے لگائے، عوام کی تکلیف کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگ پر مکمل کنٹرول اور کولنگ کا عمل کب مکمل ہوگا، اس بارے میں کوئی وقت نہیں دے سکتا۔ تاجروں نے بتایا ہے کہ ایک راستے سے فائر فائٹرز جا سکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لاپتا افراد کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں، لوگوں کے کہنے کے مطابق عمارت کے پیچھے سے بھی آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ 24 گھنٹے سے فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ 65 کے قریب لوگ لاپتا ہیں، رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، اور ہمارا ایک فائر فائٹر دورانِ ڈیوٹی شہید ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جذباتی ہیں اور ان کے دکھ کو سمجھتا ہوں، مجھ پر تنقید کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سے فائر بریگیڈ کام کر رہی ہے، دس بج کر 27 منٹ پر کال موصول ہوئی اور 15 منٹ میں فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، فائر بریگیڈ کے وقت پر نہ پہنچنے کی بات درست نہیں ہے۔

گل پلازہ کے دورے کے بعد میئر کراچی قریب موجود ڈی سی آفس چلے گئے، جہاں ڈی سی آفس کے باہر بھی شہریوں نے احتجاج کیا۔

Tags: #GulPlazaFire #Karachi #گل_پلازہ #کراچی #آگ #میئر_کراچی
Previous Post

بی بی ایل: اسمتھ اور بابر کے درمیان رن نہ لینےکا معاملہ تاحال آسٹریلوی میڈیا میں زیر بحث

Next Post

ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت دی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

Next Post
ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت دی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ٹرمپ نے غزہ کیلئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان کو شمولیت کی دعوت دی ہے: ترجمان دفتر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم