Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گل پلازہ کا ایک اور متاثرہ حصہ زمین بوس، ساتھ والی عمارت بھی متاثر، پلرز ٹیڑھے ہوگئے

Web Desk by Web Desk
جنوری 20, 2026
in پاکستان
0
گل پلازہ کا ایک اور متاثرہ حصہ زمین بوس، ساتھ والی عمارت بھی متاثر، پلرز ٹیڑھے ہوگئے

 

کراچی: گل پلازہ کی ہولناک آتشزدگی، جاں بحق افراد 26 اور لاپتہ 83 ہو گئے

کراچی کے مصروف ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ مال گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک آتشزدگی کے واقعے میں اب تک 26 افراد جاں بحق اور 83 افراد لاپتہ ہیں۔ واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار جلی ہوئی عمارت کے بیشتر حصوں میں داخل ہو کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔

آگ سے متاثرہ گل پلازہ کا ایک اور حصہ زمین بوس ہو گیا ہے، جبکہ آس پاس کی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں اور ان کے پلرز ٹیڑھے ہو گئے، جس کے باعث خطرہ برقرار ہے۔

ڈپٹی کمشنر ساوتھ آفس میں لاپتہ افراد کی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے۔ 12 افراد کے اضافے کے بعد لاپتہ افراد کی مجموعی تعداد 83 ہو گئی ہے، جبکہ 29 افراد کی موبائل لوکیشنیں گل پلازہ کے اطراف سے موصول ہو رہی ہیں۔

گل پلازہ میں جاں بحق ہونے والے 26 افراد میں سے 18 کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو سول اسپتال میں اپنے ڈیٹا اور ڈی این اے نمونے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ لاشوں کی شناخت جلد ممکن بنائی جا سکے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق کے مطابق اب تک 20 لاشوں کے ڈی این اے سیمپلز حاصل کیے جا چکے ہیں، جبکہ 48 خاندانوں نے اپنے ڈی این اے سیمپلز بھی جمع کرا دیے ہیں۔ ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا نے بتایا کہ یہ نمونے سندھ فرانزک ڈی این اے لیبارٹری، جامعہ کراچی بھیجے جا رہے ہیں، اور آئندہ تین دنوں تک کراس میچنگ کا عمل جاری رہے گا۔

ادھر سندھ فرانزک لیب کو 6 لاشوں کے نمونے موصول ہو گئے ہیں جبکہ ناقابل شناخت 6 لاشیں ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ منتقل کر دی گئی ہیں تاکہ مزید کارروائی ممکن ہو سکے۔

دوسری جانب، گل پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں حادثے کے تمام جمع شدہ ڈیٹا کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور عمارت کی حفاظتی خامیوں، انتظامی غفلت اور دیگر وجوہات کی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

Tags: #گل_پلازہ #کراچی #آتشزدگی #ریسکیو_آپریشن #لاپتہ_افراد #GulPlaza #KarachiFire #RescueOperation #MissingPersons #BreakingNews
Previous Post

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے رونما ہوا ؟ دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آگئے

Next Post

کراچی: 2 سال قبل ہونیوالے فائر سیفٹی آڈٹ میں شہر کی بیشتر عمارتوں میں فائر سیفٹی نہ ہونے کا انکشاف

Next Post
کراچی: 2 سال قبل ہونیوالے فائر سیفٹی آڈٹ میں شہر کی بیشتر عمارتوں میں فائر سیفٹی نہ ہونے کا انکشاف

کراچی: 2 سال قبل ہونیوالے فائر سیفٹی آڈٹ میں شہر کی بیشتر عمارتوں میں فائر سیفٹی نہ ہونے کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم