Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا: وزیراعظم

Web Desk by Web Desk
جنوری 20, 2026
in پاکستان
0
6 اور 10مئی کے بعد ایک نیا پاکستان وجود میں آچکا، دشمن پانی کی ایک بوند بھی ہم سے نہیں چھین سکتا: وزیراعظم

 

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں، اس بات کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صوبے نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور حکومت خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے داخلی و خارجی سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ریاست پُرعزم ہے اور سب کو متحد ہو کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اگر پنجاب ترقی کرتا ہے اور دیگر صوبے ترقی نہیں کرتے تو یہ پاکستان کی ترقی نہیں ہو گی، ملک اسی وقت ترقی کرے گا جب تمام صوبے ترقی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کو 100 ارب روپے پنجاب نے اپنے حصے سے دیے، بلوچستان کی اہم سڑک بنانے کے لیے وفاق پیسے دے رہا ہے، جبکہ بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز کے لیے وفاق نے 40 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ دیگر صوبوں نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے اپنے حصے سے 800 ارب روپے دیے، اور صوبے کے عوام نے ریفرنڈم میں پاکستان کے حق میں ووٹ دیا۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف جنگ میں حاصل کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھارت کے سات جہاز مار گرائے گئے اور آج سبز پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے، جس کی بدولت ملک کا وقار دنیا بھر میں بلند ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہمانوں کی میزبانی کی ہے، اور اب یہ دیکھنا ہوگا کہ افغانستان پُرامن طور پر رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے افغان عبوری حکومت سے کہا کہ وہ اپنے عوام پر رحم کرے اور نوجوانوں کو شدت پسندی سے بچا کر مثبت سمت میں رہنمائی فراہم کرے، جو وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آخر میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو فون کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، جس پر وزیراعلیٰ نے شکریہ ادا کیا۔

 

Tags: #شہباز_شریف #خیبرپختونخوا #افغانستان #امن_و_امان #قومی_سلامتی #پاکستان #ShahbazSharif #KPK #Afghanistan #Peace #NationalSecurity #Pakistan
Previous Post

‘یہ محض ایک حادثہ نہیں تھا’، سانحہ گل پلازہ پر ہانیہ عامر کا ردعمل سامنے آگیا

Next Post

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Next Post
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم