لیہ:منشیات فروش شمشاد حسین سے 25 کلوگرام بھنگ برآمد
لیہ (نیوز رپورٹر) تفصیلات کے مطابق لیہ کے تھانہ کروڑ لعل عیسن کی خاتون سب انسپکٹر لاریب نذر نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی۔ منشیات فروش شمشاد حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 25 کلوگرام بھنگ برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

