لیہ:فتح پور چک نمبر 268 ٹی ڈی اے میں آوارہ کتوں کے غول کا بکریوں کے ریوڑ پر حملہ
لیہ (نیوز رپورٹر) لیہ کے نواحی شہر فتح پور کی ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کی تلفی میں ناکام، انسانوں کے ساتھ جانور بھی غیرمحفوظ۔ چک نمبر 268 ٹی ڈی اے میں آوارہ کتوں کے غول کا بکریوں کے ریوڑ پر حملہ۔ آوارہ کتوں نے مویشی پال عاصم ہنجرا کی لاکھوں روپے مالیت کی 3 بکریوں کو چیرپھاڑ دیا۔ متاثرہ شخص نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

