Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 21, 2026
in موسم
0
این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے شمالی علاقوں میں متوقع بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 21 سے 24 جنوری کے دوران شمالی علاقہ جات میں بارش اور برفباری کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کے نتیجے میں دریائے کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں اچانک طغیانی آ سکتی ہے۔

اتھارٹی کے مطابق دیر، چترال، سوات اور کوہستان کے علاقوں میں بھی اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح نوشہرہ اور تربیلا ڈیم کے نشیبی علاقوں میں دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ندی نالوں، نشیبی علاقوں اور خطرے سے دوچار مقامات کے قریب غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بدھ کے روز سے بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے نوشکی، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے، جبکہ بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران اور چاغی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Tags: #این_ڈی_ایم_اے #موسمی_الرٹ #بارش #برفباری #سیلاب #NDMA #WeatherAlert #Rain #Snowfall #FloodRisk
Previous Post

ڈپٹی کمشنر آصف علی ڈوگر شہر کی خوبصورتی کیلئے سرگرم

Next Post

بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی

Next Post
بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی

بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم