Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی

Web Desk by Web Desk
جنوری 21, 2026
in بین الاقوامی
0
بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی

متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کر لی ہے۔

بحرینی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکا کی جانب سے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی، جسے شاہِ بحرین حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے باضابطہ طور پر قبول کر لیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مملکتِ بحرین کا یہ فیصلہ غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر مکمل عمل درآمد کی حمایت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ یہ منصوبہ فلسطینی عوام کے جائز اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے نہایت اہم تصور کیا جاتا ہے۔

بحرینی وزارتِ خارجہ کے مطابق امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بورڈ آف پیس اپنے طے شدہ مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، جن میں باہمی تعاون کا فروغ، علاقائی استحکام کی حمایت اور سب کے لیے ترقی و خوشحالی کا حصول شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا مختلف عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی سربراہی میں قائم اس بورڈ کا حصہ بنیں، جبکہ بورڈ میں مستقل نشست کے لیے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بورڈ کے چارٹر میں واضح کیا گیا ہے کہ رکن ممالک کی مدتِ رکنیت زیادہ سے زیادہ تین سال ہوگی، جس کی تجدید چیئرمین کی منظوری سے مشروط ہو گی۔

اگرچہ ابتدائی طور پر اس بورڈ کا مقصد غزہ کی بحالی اور تعمیرِ نو کے امور کی نگرانی بتایا گیا تھا، تاہم اس کے چارٹر میں اس کے دائرۂ کار کو صرف غزہ تک محدود نہیں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کی گئی ’بورڈ آف پیس‘ میں شمولیت کی دعوت قبول کی تھی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے لیے قائم کیے گئے بورڈ آف پیس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو بھی شمولیت کی دعوت دے رکھی ہے۔

 

Tags: #غزہ #بورڈ_آف_پیس #بحرین #یو_اے_ای #امریکا #ڈونلڈ_ٹرمپ #فلسطین #Gaza #BoardOfPeace #Bahrain #UAE #UnitedStates #DonaldTrump #Palestine
Previous Post

این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور برفباری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا

Next Post

امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا

Next Post
امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا

امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم