Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا

Web Desk by Web Desk
جنوری 21, 2026
in بین الاقوامی
0
امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا

واشنگٹن: امریکی فوج نے کیریبین کے علاقے میں وینزویلا کے تیل سے منسلک ایک اور جہاز پر قبضہ کر لیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی دستوں نے منگل کے روز وینزویلا کے تیل سے منسلک ساتواں جہاز اپنی تحویل میں لیا۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے تیل کے شعبے پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدام امریکا کی جانب سے وینزویلا کے خلاف جاری اقتصادی اور تزویراتی دباؤ کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے تحت تیل کی ترسیل اور برآمدات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امریکی سدرن کمانڈ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ امریکی فورسز نے موٹر ویسل ساگیٹا کو “بغیر کسی مزاحمت کے” اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تاہم امریکی فوجی کمانڈ کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس بار بھی گزشتہ قبضوں کی طرح امریکی کوسٹ گارڈ نے جہاز کا کنٹرول سنبھالا ہے یا نہیں۔

 

Tags: #امریکا #وینزویلا #تیل #جہاز_پر_قبضہ #کیریبین #USA #Venezuela #Oil #Caribbean #ShipSeizure
Previous Post

بحرین نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی امریکی دعوت قبول کرلی

Next Post

‘مریم نواز اچھی دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں ایسا ہی بنایا ہے’، عظمیٰ بخاری کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

Next Post
‘مریم نواز اچھی دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں ایسا ہی بنایا ہے’، عظمیٰ بخاری کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

'مریم نواز اچھی دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں ایسا ہی بنایا ہے'، عظمیٰ بخاری کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم