Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

‘مریم نواز اچھی دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں ایسا ہی بنایا ہے’، عظمیٰ بخاری کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

Web Desk by Web Desk
جنوری 21, 2026
in پاکستان
0
‘مریم نواز اچھی دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں ایسا ہی بنایا ہے’، عظمیٰ بخاری کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پہناوے پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سنا دیں۔

گزشتہ دنوں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئیں، جن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصی چہ مگوئیاں اور چرچے دیکھنے میں آئے۔ مہندی، شادی اور ولیمے کی تقریبات کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مریم نواز کے لباس پر جہاں بعض افراد نے تعریف کی، وہیں کچھ صارفین نے تنقید بھی کی۔

اسی تناظر میں پنجاب حکومت کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر عظمیٰ بخاری کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کا بھرپور جواب دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے بارے میں بکواس کی جا رہی ہے کہ وہ اتنا تیار تھیں کہ دلہن لائم لائٹ میں نہیں آ سکی، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جب مریم نواز عام دنوں میں بغیر کسی خاص تیاری کے دفتر آتی ہیں تو وہ تب بھی لائم لائٹ میں ہی ہوتی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگوں کو مریم نواز سے جلن ہے کہ وہ اچھی کیوں دکھتی ہیں، اللہ نے انہیں اچھا بنایا ہے، اب اس میں کیا کیا جا سکتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جنید صفدر کی شادی الحمداللہ ٹاپ آف دی ٹاؤن تھی۔ شادی بیاہ کے مواقع پر ہر گھر میں روایت ہوتی ہے کہ اپنی استطاعت اور حیثیت کے مطابق گھر والے اور دوست احباب لباس تیار کرواتے ہیں تاکہ سب خوشی کے موقع پر اچھے انداز میں شریک ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے سوشل میڈیا پر بدتمیزی اور تنقید کا طوفان دیکھا تو یہ سوچ کر افسوس ہوا کہ کتنے بدقسمت لوگ ہیں، 70 سال کی عمر میں شیروانی پہن کر کوئی دلہا بن سکتا ہے، اس کا فوٹو شوٹ ہو سکتا ہے، تو مریم نواز اپنے جوان بیٹے کی شادی پر تیار کیوں نہیں ہو سکتیں؟

 

Tags: #مریم_نواز #عظمیٰ_بخاری #جنید_صفدر #سوشل_میڈیا #MaryamNawaz #UzmaBukhari #JunaidSafdar #SocialMedia
Previous Post

امریکی فوج نے وینزویلاکے تیل سے منسلک ایک اور جہاز قبضے میں لے لیا

Next Post

شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

Next Post
شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شعیب ملک نے پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم