لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے پلیئرز آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں، جبکہ صاحبزادہ فرحان گولڈ، اور سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں منتقل ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے، جبکہ عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔ خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے، جبکہ عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں منتقل ہوئے، اور شان مسعود ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار ہیں۔
لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں، جبکہ سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ میں اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں شامل ہو گئے ہیں۔
پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں، جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔ ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار ہیں، جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں منتقل ہوئے۔ محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے، اور عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں شامل ہو گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں، جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ، عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں شامل ہوئے، جبکہ خواجہ نافع سلور اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ کیٹیگری میں منتقل ہو گئے ہیں۔

