لیہ:گورنمنٹ ہائی و پرائمری سکولوں میں سکیورٹی، حاضری اور صفائی ستھرائی کا معائنہ
لیہ (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم ڈاکٹر عبد القیوم نے گورنمنٹ ہائی سکول ہیڈ محبوب، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک 121،گورنمنٹ ہائی سکول چک 306 ،گورنمنٹ پرائمری سکول چک 231،گورنمنٹ ہائی سکول فتح پور کے معائنے کیے۔
انہوں نے اس موقع پر سکیورٹی انتظامات،تعلیمی سرگرمیوں کا معائنہ،اساتذہ و طلبہ کی حاضری،صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔انہوں نے ای سی سی ای روم، اے ڈی پی سکیموں،کلاس رومز کی تعمیر، لینٹر فلنگ کے کام کا معائنہ بھی کیا۔
سی ای او تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری، سکیورٹی انتظامات اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور ان اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں مؤثر نگرانی جاری رکھی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری سکول معیاری سکول کے سلوگن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اساتذہ محنت و لگن سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔سی سی او تعلیم نے ترقیاتی کاموں میں بہترین اعلی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

