لیہ:کروڑ لعل عیسن معمولی تنازع سنگین صورت اختیار کر گیا
لیہ (نیوز رپورٹر ) واقعہ لیہ کے علاقے 88 ایم ایل میں پیش آیا، جہاں بچوں کے مالٹے توڑنے پر دو گروپوں کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔ متاثرین کے مطابق بلوچ برادری کے افراد نے سرعام سینکڑوں گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں تین افراد افضل، شکیل اور اعظم زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد متاثرین اور علاقہ مکینوں نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی نہ ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب سے واقعے کا نوٹس لے کر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

