لیہ:ڈی پی او نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہدایت دی
لیہ ( نیوز رپورٹر ) ڈی پی او حسن جاوید بھٹی کا ڈی ایس پی صدر دفتر اور پولیس لائن کا وزٹ ،تعمیراتی کام کا جائزہ ،ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر ،ایم ٹی ہال و دیگر کا معائنہ کیا ،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شوکت علی ،ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم محمد حیات و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے.
ڈی پی او لیہ حسن جاوید بھٹی نے دفتر ڈی ایس پی صدر وزٹ کے دوران تعمیراتی کا م کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران میٹریل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے.
پولیس لائن وزٹ کے دوران ڈرائیونگ لائسنس سنٹر کا معائنہ کیا ،موجود شہریوں سے دریافت عمل میں لائی ،ایم ہال میں گاڑیوں کی انسپکشن کی ،ڈرائیورز کو بہتر نگہداشت یقینی بنانے کی ہدایت کی ،پولیس ملازمان کےلئے رہائشی بیرکس کے تعمیراتی کا م کا بھی جائزہ لیا اور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی.
