Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا

Web Desk by Web Desk
جنوری 22, 2026
in بین الاقوامی
0
سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن ہوگا

سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ، حکام نے لاشوں کے سیمپلز کا کیمیکل ایگزامِنیشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران عمارت میں کیمیکل کی موجودگی جانچنے کے لیے جاں بحق افراد کی لاشوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے جائیں گے، جس سے یہ تعین کیا جا سکے گا کہ آیا آگ کے پھیلاؤ میں کسی آتش گیر یا زہریلے کیمیکل کا کردار تھا یا نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹیسٹس کے نتائج تحقیقات میں اہم پیش رفت ثابت ہوں گے اور آگ کے غیر معمولی طور پر تیزی سے پھیلنے کی وجوہات سامنے آ سکیں گی۔

ذرائع کے مطابق گل پلازہ کی عمارت سے بھی کیمیکل کی موجودگی جانچنے کے لیے مختلف مقامات سے سیمپلز جمع کیے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ سے وابستہ دکانداروں، ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد کے بیانات بھی قلم بند کیے جائیں گے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا سکے۔

دوسری جانب ریسکیو اور سرچ آپریشن کے دوران گل پلازہ کے ملبے سے نقدی برآمد ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق سرچنگ کے دوران ملنے والی بڑی مقدار میں نقد رقم متعلقہ اداروں کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ اسے قانونی طریقہ کار کے تحت اصل مالکان تک پہنچایا جا سکے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک دکان دار نے بتایا کہ مختلف دکانوں میں موجود لوہے کی درازوں اور لاکرز سے بھی رقوم نکل رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر رقم لے کر فرار ہونے کی کوشش میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جس سے اس خدشے کو تقویت ملی ہے کہ بعض عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے اس حوالے سے کہا کہ متاثرین کی ایک ایک چیز امانت ہے اور ضلعی انتظامیہ اس امانت کے تحفظ کی مکمل ذمہ داری لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ کا ملبہ لے کر نکلنے والے دو ڈمپر غائب ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، تاہم انہیں جلد تلاش کر لیا جائے گا۔

ادھر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے دو ڈمپروں کے غائب ہونے کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین جاری ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

Tags: #سانحہ_گل_پلازہ #تحقیقات #کراچی #گل_پلازہ #RescueOperation #KarachiFire #Investigation
Previous Post

18 ویں ترمیم میں بہتری کیلئے آئین میں راستہ کھلا ہے، اس کو لیکر ہمارے مؤقف پر بات ہونی چاہیے: رانا ثنااللہ

Next Post

ٹرمپ کا یو ٹرن: یورپ پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی

Next Post
ٹرمپ کا یو ٹرن: یورپ پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی

ٹرمپ کا یو ٹرن: یورپ پر ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی واپس لے لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم